اس دن کو منانے کا مقصد 'ماں' کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر 'مدرز ڈے' یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات غرض کے ہر کوئی 'مدزر ڈے' مناتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات کا اظہار کر رہا ہے اور ان کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر شیئر کررہا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ماں کے نام ٹوئٹر پیغام شیئر کیا اور شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کیا ۔
انہوں نے لکھا کہ ’ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا، ماں نام ہے پیار، خیال، حفاظت اور بےلوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا، تمام ماؤں بالخصوص ہمارے بہادر شہدا کی بہادر ماؤں کو سلام۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں