قوم سے اپیل ہے ماسک پہنیں، سماجی فاصلے پرعمل کریں اور لوگوں کو کورونا سے بچائیں

 
 وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران کہا کہ کوروناکی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، ﷲ تعالیٰ نے کرم کیا اور ہم پہلی اور دوسری لہر سے کامیابی کے ساتھ نکلے، لیکن کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، ہندوستان کےحالات سب کے سامنے ہے ، ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں ، آکسیجن کی کمی ہے ، بھارت کے ہسپتالوں کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، بنگلہ دیش میں بھی کیسز تیزی سے اوپر جارہے ہیں، خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں کیسزتیزی سےاوپرنہیں جارہے ، لیکن عیدکی چھٹیوں میں ہمیں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سےاپیل ہے کہ ماسک پہنیں اورسماجی فاصلے پرعمل کریں ، خاص طور پر عید کی چھٹیوں میں ماسک لازمی پہنیں اور لوگوں کو کورونا سے بچائیں. 

ایس اوپیزپرعمل کریں کہ لاک ڈاوَن نہ کرناپڑے کیوں کہ لاک ڈاوَن سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ 

تبصرے