مقامی صارفین پر اس کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت رمضان سہولت وسستابازاراوریوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے جامع کوششیں کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا بالخصوص آٹا، چینی، خوردنی تیل وگھی، دالیں اورمرغی کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس مین مسابقتی کمیشن کے چئیرمین نے پولٹری انڈسٹری سے متعلق انکوائری کے نتائج پیش کیے، جس کے مطابق غیرمسابقتی طرزعمل کی وجہ سے چکن فیڈز کی قیمتیں بڑھنے سے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کوبتایا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخرامام نے کمیٹی کو صوبوں اورپاسکو کی جانب سے گندم کی خریداری اورجاری سال میں مناسب قیمت پرگندم کی وافرمقدارمیں فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات اورصورت حال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گندم کی خریداری کے حوالہ سے پنجاب باقی صوبوں سے آگے ہے۔
سیکرٹری قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے کمیٹی کوبتایا کہ اسٹریٹجک ذخائرمیں اضافہ اورملک بھرمیں گندم کی سہل اندازمیں فراہمی کویقینی بنانے کے لیے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے سمری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
وزیرخزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبوں کورعایتی نرخوں پرگندم کے یومیہ اجراء کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبائی نمائندوں کوبلارکاوٹ گندم کے یومیہ اجراکویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
سیکرٹری قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے کمیٹی کوبتایا کہ اسٹریٹجک ذخائرمیں اضافہ اورملک بھرمیں گندم کی سہل اندازمیں فراہمی کویقینی بنانے کے لیے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے سمری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں