پی ٹی آئی کے رکن اور رمضان شو کے میزبان عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہانیہ خان نامی اداکارہ کے ساتھ تیسری شادی کے حوالے سے ویڈیوز اور ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص عامر لیاقت کے گلے لگا ہوا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ خان کے والد ہیں اور انہوں نے ان سے معافی مانگی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلےعامر لیاقت کی تیسری بیوی ہانیہ خان سوشل میڈیا پیغام سے آگے بڑھ کراینکر پرسن کے دفتر کے باہر پہنچیں جہاں گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا جس پر ہانیہ خان نے دفتر کے باہر ہنگامہ کیا اور عامر باہر نکلو کی آوازیں لگاتی رہیں۔
اداکارہ ہانیہ خان نے گزشتہ ہفتے فیس بک پر کہا تھاکہ میں اور عامر لیاقت حسین نکاح کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ایمان زارا، عدیل سوری اور معیز عمر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
ہانیہ کے والد نے ہانیہ خان اور عامر لیاقت کے نکاح کی تردید کر دی ہے.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں