مسلم امریکی اراکین کانگریس رشیدہ طلیب کی فلسطین پر حملوں کی پر زور مذمت

 

مسلم امریکن خواتین اراکین کانگریس رشیدہ طلیب نے کانگریس میں غزہ کی ایک ماں کی تحریر سنائی، غزہ کی ماں کہتی ہے وہ بچوں کو اپنے بیڈروم میں اپنے ساتھ سلاتی ہے تاکہ مریں تو ساتھ مریں، کیونکہ وہ یہ نہیں چاہتی ہےکہ کوئی زندہ رہے اور دوسرےکی موت کا غم سہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی ایک ماں کا یہ بیان مجھے اور بھی توڑ دیتا ہے جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں، اسرائیل کو فنڈنگ اس ماں کے اپنے بچوں کو زندہ دیکھنے کے حق سے انکاری ہے، میں یہ یاد دلا دوں کہ باقی سب کی طرح فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں، وہ بھی انسان ہیں، ہر انسان کے اپنے خواب ہیں، انہیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے۔ 
ہم بھی مائیں ہیں، بیٹیاں ہیں، پوتیاں ہیں، ہم انصاف کے طالب ہیں، ہر قسم کے ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے معذرت خواہ نہیں ہیں۔

تبصرے