وزیراعظم کے زیرصدارت اس اہم اجلاس، شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، اسد عمر، شہزاد اکبر اور قانونی ماہرین شریک۔
اجلاس میں دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔
حکومتی رہنماؤں کے اس اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت ہوئی۔۔
شہباز شریف کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور ہو گا تاہم حتمی فیصلہ معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہو گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں