بھارت کورونا سے صحت یاب افراد ایک اور بڑی بیماری کا شکار

 
 بھارت میں کورونا کو شکست دینے افراد بلیک فنگس یعنی میوکر مائیکوسس نامی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس بیماری کی وجہ سے لوگوں کی بینائی ختم ہوتی جا رہی ہے اور دیگر سنگین طبی پیچیدگیاں بھی پیدا ہو رہی ہیں، جس کے سبب ان کی موت ہو جاتی ہے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بیلک فنگس میں مبتلا متعدد افراد کی جان بچانے کے لیے ان کی آنکھ نکال دی گئی جبکہ بعض لوگوں کے جبڑے نکالنے پڑے۔بلیک فنگس کا طبی نام میوکر مائیکوسس ہے۔ یہ کوئی متعدی بیماری نہیں ہے۔

یہ ان لوگوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر ابتدائی دور میں ہی اینٹی فنگل تھیریپی شروع کردی جائے تو مریض کی جان بچ سکتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے، ہمسایہ ممالک نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں ہیں، جبکہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مثبت کیسز کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جب کہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت نے جہاں وہاں کی عوام کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں اس وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ڈاکٹرز کڑی محنت کرنے کے با وجود ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر خود کشیاں کرنے لگے ہیں۔

تبصرے