یوم علیؑ پر جلوس نکالنے پر پابندی، این سی او سی کا خصوصی اجلاس

 

یوم علیؑ پر جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل محمود الزمان خان کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؑ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی  ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؑ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہو گی۔ 

تبصرے