معروف گلوکارعارف لوہار کی اہلیہ بخار کے باعث انتقال کر گئیں

 
عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث نجی اسپتال داخل میں کروایا گیا تھا۔ چس کے بعد حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا۔ جہاں وہ اتوار کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

عارف لوہار کی اہلیہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں شاہ فرید قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ہوئی جس میں کامیڈین غفار لہری سمیت قریبی عزیز و اقارب اور قریبی علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔

تبصرے