شہباز شریف باہر علاج کے لئے نہیں بلکہ باہر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف باہر علاج کے لئے نہیں بلکہ باہر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کے ساتھ ٹیلی فونک سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف باہر نہیں جارہا تھا بلکہ بھاگ رہا تھا ، ان کا پیسہ باہر ہے ، جب بیگم اور بچوں نے گھر لینا ہو تو پیسہ آجاتا یہے ، اس پر منی لانڈرنگ کا ایک کیس نہیں کرپشن کی پوری کتاب ہے ، یہ نہیں ہوسکتا چھوٹا چور جیل میں جائے اور ڈاکو بھاگ جائے، مشرف نے زرداری اور نواز شریف کو جو 2 این آر اوز دیئے اس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہاہے ، شہبازشریف پر صرف 700 ارب منی لانڈرنگ کا ایک کیس ہے ، شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ، شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سےآیا؟۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے کہا ناانصافی ہو رہی ہے ، آج تک مخالف سےناانصافی نہیں کی توجہانگیرترین سےکیسےکرسکتاہوں ، جنہوں نےچینی مہنگی کی ہےان کومعاف نہیں کروں گا چاہے میری حکومت چلی جائے. 
 

تبصرے