اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ کامیڈین اداکار پانڈو بھی کورونا سے چل بسے، اداکار پانڈو کی عمر 74 برس تھی۔ کچھ روز قبل انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی موت نے پوری کولی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں.


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں