مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ

 
گذشتہ روز بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں،ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پیر کی رات مسجد اقصی کے احاطے کے مغربی جانب درختوں میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد سے بلند ہوتے ہوئے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث درختوں کو آگ لگ گئی۔اس دوران مغربی دیوار پر موجود اسرائیلی قوم پرستوں کی بڑی تعداد " دیرو یروشلم ڈے فلیگ مارچ " کے موقع پر اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے موجود تھی۔

جب مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ لگی تو وہ دھواں دیکھ کر وہاں موجود اسرائیلی جشن مناتے رہے جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تبصرے