گزشتہ روز سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سب سے زیادہ جانتا ہوں، شوکت خانم اسپتال چلانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا اہم کردار ہے، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودیہ اگر مشکل وقت میں مدد نہ کرتا تو ہم ڈیفالٹ کرجاتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کورونا نے دنیا کی معیشت میں بڑی تباہی مچائی ہے، بھارت میں بھی کورونا نے تباہی مچادی، اس سے پہلے بھی لاک ڈاؤن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا لیکن ہم دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کے ساتھ اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی بچایا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں