شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کرے، بیماری کا احساس ہے، شاہ محمود قریشی

 
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، شہبازشریف کی بیماری کا احساس ہے، شہبازشریف چلے گئے تو پھر ہم پرمک مکا کا الزام لگےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت کسی مک مکا کیلئے تیار نہیں ہے، حکومت نےطبی بنیادوں پر نوازشریف کو باہرجانےکی اجازت دی تھی، شہبازشریف نےعدالت کوگارنٹی دی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ نوازشریف علاج کرواکر پاکستان واپس آئیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف نے جو وعدہ کیا تھا عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ کیا کرپشن کےخلاف آواز صرف عمران خان نے اٹھانی ہے، کرپشن کے خلاف جہاد قومی فریضہ ہے، ہم جو کرسکتے ہیں قانونی تقاضوں سے کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کےواقعے پرہمیں بے پناہ تشویش ہے،عمرہ کرنے کے بعد سیکریٹری جنرل اوآئی سی سےمیٹنگ ہوئی ،سیکریٹر ی جنرل اوآئی سےفلسطین کی صورتحال پربات کی گئی۔

تبصرے