اداکارہ صبور علی نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا


 شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس معروف جوڑی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکار گلے میں ہار ڈالے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ جوڑی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ستارے صبور علی اور علی انصاری ہے. 

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر جس میں شوبز کی معروف سٹار سجل علی اور انکی بہن صبور علی اور درمیان میں علی انصاری ہے. 

سوشل میڈیا پر علی انصاری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ’ ’بات پکی‘ ہماری فیملی کی نیک تمناﺅں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ۔

خوشی کے اس موقع پر اداکار علی انصاری بھی پیچھے نہ رہے ، علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوش ہوں اور زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔

تبصرے