انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے

انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے. 
انکے انتقال ہونے کی خبر انکے نواسے حسنین قیصر نے دی. 
مرحوم کے نواسے حسنین قیصرکا کہنا ہےکہ فاروق قیصرکافی عرصے سےعارضہ قلب میں مبتلا تھے، ایک گھنٹہ پہلےنانا کی طبیعت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔
 فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیا جبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔
فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے۔
فاروق قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔
انہیں 1993ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
فاروق قیصر کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے