فلسطین اور اسرائیل کشیدہ صورتحال، سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس اب اتوار کو ہو گا۔

 
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے ملتوی ہونے پر کہا کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لہذا اجلاس کو اتوار کو بلایا جائے تاکہ امن امان پر بات چیت ممکن ہو۔ 

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوار کو ہو گا۔

تبصرے