شوال کا چاند نظر آگیا ہے. کل ملک بھر میں عید ہوگی.

 
آج ساڑھے پانچ گھنٹے کی طویل  پریس کانفرنس کرنے کے بعد مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر ہوئے، مطلع ابر آلود تھا کچھ مقامات پر چاند دیکھا گیا، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشاور سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں، سندھ سے بھی چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ کل عید الفطر منائی جائے گی۔

تبصرے