بالی وڈ کے ایک اور معروف اداکار بکرم جیت کورونا سے چل بسے

 
فلموں اور ڈراموں میں لازوال سپورٹنگ کردار نبھانے والے اداکار بکرم جیت کنورپال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج چل بسے۔

اداکار بکرم جیت کنورپال کی موت کی خبر سب سے پہلے بالی ووڈ فلم ساز اشوک پنڈت نے ٹوئٹر پر دی۔ سوشل میڈیا پر ہی کئی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بکرم جیت کنورپال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

تبصرے