قطر میں کی گئی تحقیق کے مطابق اب تک کے شواہد ثابت کرتے ہیں کہ موجودہ کورونا ویکسینز دیگر اقسام کو روکنے میں 75 فیصد کامیاب ہو سکتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں جن افراد کو فائزر کے 2 ڈوز لگے ان میں جنوبی افریقا اور برطانوی اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ 75 فیصد کم ہو گیا۔
پانچ مئی کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ آر این اے ویکسینز ان پریشان کن اقسام کے خلاف اب تک کا سب سے طاقتور ہتھیار ہیں۔
اس حوالے سے موڈرنا ویکسین کا دوسرا یعنی بوسٹر شاٹ بھی ان اقسام کے خلاف مؤثر پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی جنوبی افریقی اور برازیل کورونا وائرس کی قسم پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں