پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 108 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 18,537 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4,198 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45834 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں