تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا.
بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے منع کیا گیا جب کہ 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی۔ اس سلسلے میں برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کردیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ، جب کہ اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر کی صرف خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھی ، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں