پاکستان میں بھی بلیک فنگس کا انکشاف، پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کو شکست دینے افراد بلیک فنگس یعنی میوکر مائیکوسس نامی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
اس بیماری کی وجہ سے لوگوں کی دیگر سنگین طبی پیچیدگیاں بھی پیدا ہو رہی ہیں، جس کے سبب ان کی موت ہو جاتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں