پاکستان میں کورونا کے 3,785 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹوں میں 118 اموات ہوئیں

 
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 118 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 18,915 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,785 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58026 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔

اب تک پنجاب میں 9,032 افراد سندھ میں 4,726 ، خیبرپختونخواہ میں 3،588 ، اسلام آباد میں 708 ، آزاد کشمیر میں 507 ، بلوچستان میں 247 ، اور گلگت بلتستان میں 107 افراد وبائی مرض کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے