پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 78 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 18,993 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,447 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 61473 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.12 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 26 افراد سندھ میں 16 ، خیبرپختونخواہ میں 27 ، اسلام آباد میں 7 ، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 افراد وبائی مرض کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی اموات نہیں ہوئی.
اب تک پنجاب میں 9,058 افراد سندھ میں 4,742 ، خیبرپختونخواہ میں 3،615 ، اسلام آباد میں 715 ، آزاد کشمیر میں 508 ، بلوچستان میں 248 ، اور گلگت بلتستان میں 107 افراد وبائی مرض کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں