پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 104 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 19,210 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،869 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 67438 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 63 افراد سندھ میں 12 ، خیبرپختونخواہ میں 24 ، اسلام آباد میں 2، اور بلوچستان میں2، آزاد کشمیر 1،افراد وبائی مرض کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان اور میں کوئی اموات نہیں ہوئی.
اب تک پنجاب میں 9,188 افراد سندھ میں 4,765 ، خیبرپختونخواہ میں 3668 ، اسلام آباد میں 718 ، آزاد کشمیر میں 509 ، بلوچستان میں 255 ، اور گلگت بلتستان میں 107 افراد وبائی مرض کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں