وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے جب کہ گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ اپریل میں این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بڑھتے کیسز اور اموات کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا. گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں