پاکستان میں عید 14 مئی کو ہوگی، وزیر اطلاعات و نشریات

 

 گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شوال کا چاند 13 مئ کو نظر آئے گا اگرچہ عید الفطر کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے، تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کلینڈر اور ایپ کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا جب کہ عیدالفطر 14 مئی 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر تھے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور ان کے درمیان چاند کے مسئلے پر بحث بھی رہتی تھی، اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی وزارت سائنس کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جاتا تھا. اسی بنا پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمٰن کے درمیان کافی اختلافات رہے. 

تبصرے