فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے، لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔
واضح رہے کہ آج ساڑھے پانچ گھنٹے کی پریس کانفرنس کرنے کے بعد مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کچھ مقامات پر چاند دیکھا گیا، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشاور سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں، سندھ سے بھی چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول ہوئیں اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ کل عید الفطر منائی جائے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں