نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کی عمر کے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے درمیان عمر والے افراد کی ہوئی ہیں اور اس سال بچوں کی اموات بھی شامل ہیں جن کی تعداد 51 ہو گئی ہے، جبکہ وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 154 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شامل ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں اب تک 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8809 ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں