ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورزکے ساتھ نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ، جن میں انہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق کچھ چونکادینے والے انکشافات کیے۔
جنت مرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں رواں ہفتے اتنے سارے جذبات سے گزری ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔
انہوں نے ماہِ رمضان کے لیے ﷲ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مہینے کی وجہ سے مجھے دوبارہ زندگی جینے کی امید نظر آئی۔
ٹک ٹاک کوئین نے کہاکہ اداس اور پرانی والی جنت مرزا ہمیشہ کے لیے چلی گئی ہے، اب آپ کے سامنے ایک خوش جنت مرزا ہوگی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں