نیوزی لینڈ حکومت نے تمام کھیلوں سے متعلقہ لوگوں کو کورونا ویکسین کی اجازت دے دی۔

 

 نیوزی لینڈ حکومت نے تمام کھیلوں سے متعلقہ لوگوں کو کورونا ویکسین کی اجازت دی جس میںنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی شامل ہے ۔
ویکسینیشن  دینے کا عمل شروع ہے جس میں نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی پہلی ڈوز مکمل ہو چکی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم نے بھارت کے خلاف انگلینڈ میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کچھ کرکٹرز بھارت میں انڈین پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، ان کرکٹرز کو انگلینڈ میں دوسرے کھلاڑیوں کی نسبت طویل قرنطینہ کرنا ہوگا۔ان کرکٹرز کو سیریز کے بعد ویکسینیشن  دی جائے گی۔

تبصرے