موبائل منی مارکیٹ میں جاز کیش نے ایزی پیسہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان میں موبائل منی استعمال کرنے والوں میں ایزی پیسہ کو پیچھے چھوڑ کر جاز کیش موبائل منی مارکیٹ میں سرفہرست آ ہے۔ کینٹر پبلک اینڈ کرنداز پاکستان کے فنانشل انکلوژن انسائٹ سروے 2020 کے مطابق ، موبائل منی کے 64 فیصد صارفین نے بتایا ہے کہ انہوں نے جاز کیش استعمال کیا جب کہ 54 فیصد نے ایزی پیسہ استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل منی استعمال کرنے والوں میں جازکیش کا حصہ 10 فیصد کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف ، موبائل منی استعمال کرنے والوں میں ایزی پیسہ کا حصہ سالوں کے دوران کم ہوا، جو 2017 سے لے کر 2020 تک 21 فیصد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

تبصرے