مشہور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ویب سیریز’ خود کش محبت ‘ سے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستانی آل رائونڈر اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
کرکٹر فواد عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی ویب سیریز کے ٹریلر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اداکاری کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ’خود کش محبت‘ کے نام سے بننے والی اس ویب سیریز کے پہلے 21 سکینڈ کے ٹیزر ٹریلر کا آغاز اذان سے ہوتا ہے جس کے بعد ایک مدرسے کا منظر دکھایا گیا جس میں بچے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
اگلے ہی منظر میں فواد عالم برقعہ میں ملبوس ایک لڑکی سے اظہار محبت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ فواد عالم کی محبت کا علم جب لڑکی کے گھر والوں کو ہوتا ہے تو وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان پر تشدد کا سلسلہ یہیں تک نہیں رکتا بلکہ بعد ازاں انہیں پولیس بھی بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
فواد عالم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے اپنے پیغام میں کہا کہ’ مجھے امید ہے جس طرح آپ لوگوں نے مجھے کرکٹ کے میدان میں پسند کیا، اسی طرح اداکاری کے میدان میں بھی پسند کریں گے۔ آپ کی محبت، سپورٹ اور دعائیں میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں