جمی شیرگل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار

 
بالی ووڈ کے معروف اداکار جمی شیرگل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اداکار پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک پرائیوٹ اسکول میں اپنی نئی ویب سیریز ’’یور آرنر ٹو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی اداکار جمی شیرگل سمیت ویب سیریز کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار ایشور نواس کو بھی حراست میں لے لیا۔

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں 35 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے