دورہ جنوبی افریقہ میں ٹاپ آرڈر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم نے زمبابوے میں مختصر فارمیٹ کا پہلا میچ بڑی مشکل سے اپنے نام کیا، بیٹنگ کی تمام تر خامیوں پر محمد رضوان کی اننگز نے پردہ ڈال دیا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم کی جانب سے 118 کا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہی کردار کپتان بابر اعظم کو ادا کرنا تھا مگر سست بیٹنگ لائن نے اتنا دباؤ بڑھایا کہ کپتان بھی کچھ نہ کر سکے ،اس ناکامی کا فائدہ مہمان کھلاڑیوں نے اُٹھایا اور شاندار بولنگ سے انتہائی کم ٹارگٹ بھی پورا نہ کرنے دیا اور میچ اپنے نام کیا.
آج تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 کا ہدف دیا ہے. رضوان 91 رنز بنا کر نمایاں اور ناٹ آؤٹ رہے اور کپتان بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. فخر زمان کوئی رن نا بنا سکے اور آؤٹ ہو گئے.
جواب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکی. حسن علی نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے، حارث رؤف 2 اور محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی.
اور اس طرح یہ میچ پاکستان 24 رنز سے جیت گیا اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی.
حسن علی مین آف دی میچ رہے اور محمد رضوان مین آف دی سیریز رہے.
15 میچز تک انتظار کرنے کے بعد اپنی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کو زیر کرنے والی زمبابوین ٹیم اب سیریز فتح کے خواب دیکھنے لگی تھی جو کہ پورا نہ ہو سکا.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں