بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

بنگلا دیش میں ہونے والے تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بنگلہ دیش ڈھاکا میں کھیلے گئے تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان ٹیم نے 15 اوورز میں 3 وکٹ پر 174 رنز بنائے۔ نثار علی نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ظفر اقبال نے 48 رنز بنائے۔

میچ میں بھارتی ٹیم 174 رنز کے جواب 112 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے ساجد نواز نے 2 جبکہ محمد شاہ زیب اور شاہ زیب حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 

تبصرے