اپریل کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی ملک گرمی کی لپیٹ میں جھکڑنا شروع ہو گیا. لوگوں کا گرمی سے حال بے حال ہو گیا. کراچی میں ہیٹ سٹروک کی تیسری لہر نے زور پکڑ لیا. اس کے علاوہ کل بروز جمعہ ملک کے صوبہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے اضلاع میں بھی گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسی طرح ملک کے بیشتر علاقوں میں کل خصوصاً سنھ میں گرمی 45 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں