پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لگا تار دو سنچریاں جس بیٹ سے بنائیں وہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔
فخرزمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سیریز جیتنے کی سخت ضرورت تھی اور اس صورتحال میں جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا بہت بڑی بات ہے، خوشی ہے کہ اس جیت میں میرا حصہ بھی شامل ہے، اور اگر ٹی ٹوینٹی سیریز کا حصہ بنا تو کوشش کروں گا کہ ون ڈے کی طرح ہی کارکردگی دکھاؤں، یٹنگ کے دوران سنچری یا ڈبل سنچری ذہن میں نہیں ہوتی، بس یہی کوشش ہوتی ہےکہ ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے اور کامیابی میں جتنا کردار ادا کیا جاسکے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں