قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

 بابر اعظم  ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں جو ابھی ویرات کوہلی کے پاس ہے۔
بابر اعظم 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔بابراعظم زمبابوے  سیریز میں 60رن بنا کر تیز ترین2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے، بابر اعظم 49 میچ میں 1940 رنز بنا چکے ہیں۔جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی میچز میں سنگ میل عبور کیا۔

تبصرے