بالی ووڈ کے اداکار و ہدایت کار للت بہل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے


 بالی ووڈ کے ایک اور اداکار و ہدایت کار سر للت بہل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، ان کے بیٹے کانو بہل جو خود بھی ہدایت کار ہیں اپنے والد کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ اداکار کو گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کےوالد للت بہل دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی سانسیں بند ہوگئیں۔

للت بہل کو بنیادی طور پر اسٹیج اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر ٹیلی فلم ’’تپش‘‘، ’’آتش‘‘ اور ’’سنہری جلد‘‘ میں کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور بھی کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔


تبصرے