جوہانسبرگ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان کی شاندار فتح


 جوہانسبرگ میں کاٹنے دار مقابلے کے بعد پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

محمد رضوان ایک بار پھر پاکستان کے لئے میچ ونر ثابت ہوئے. وکٹ کی ایک سائیڈ سے کھڑے ہوکر پریشر میں ہونے کے باوجود  پاکستان کو چار وکٹوں سے فتح دلادی۔

دائیں ہاتھ کے اس اوپنر نے چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کو 1-0کی برتری دلانے کے لئے آخر تک کھڑا رہا۔

ایڈن مارکرم 50 اور ہینرک کلاسین 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی. 

 جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 188 رنز بنائے اور انکے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

جنوبی افریقہ نے اپنی اننگ کا آغاز جنن ملان کی فائر پاور سے کیا تھا جب دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 2 چوکے اور 2 چھکو کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ دوسرے اوپنر مارکرم نے اپنے ساتھی کو کھونے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو ، دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ، پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور رضوان  نے 41 رنز کی پرٹنر شپ کی۔بابر اعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. 

فخر زمان نے 19 گیندو پر ایک چھکے اور چار چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 13، حیدر علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

محمد رضوان کے ساتھ فہیم اشرف نے شاندار پارٹنر شپ کی اور فہیم 14 گیندو پر ایک چھکے اور چار چوکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے.

تاہم رضوان نے اکیلے ہی 74 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو فتح دلائی. حسن علی ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. جبکہ محمد نواز 0 رن پر آؤٹ ہوئے.

پاکستان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 4 وکٹوں سے جیت گیا. 

تبصرے