پاکستان میں کوورونا کے 5،480 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹوں میں 151 اموات ہوئیں

 
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 151 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 17,681 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5،480 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت سامنے آئے ہیں.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 103، سندھ میں 5 ، خیبر پختونخواہ میں 37 ، اسلام آباد میں 2، آزاد کشمیر میں 2 ، گلگت بلتستان 1 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اور بلوچستان میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی.

اب تک سب سے زیادہ پنجاب میں وبائی مرض سے 8،327 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، سندھ میں 4،629 ، خیبر پختونخواہ میں 3،238 ، بلوچستان میں 233 ، اسلام آباد میں 677 ، آزاد کشمیر میں 470 اور گلگت بلتستان میں 106 وبائی مرض سے جان کی بازی ہار گئے ہیں. 

تبصرے