پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 201 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 17,530 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5,292 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت سامنے آئے ہیں.
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 127، سندھ میں 19 ، خیبر پختونخواہ میں 45 ، اسلام آباد میں 5 ، آزاد کشمیر میں 4 ، بلوچستان 1 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اور گلگت بلتستان میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی.
اب تک سب سے زیادہ پنجاب میں وبائی مرض سے 8،224 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، سندھ میں 4،624 ، خیبر پختونخواہ میں 3،201 ، بلوچستان میں 233 ، اسلام آباد میں 675 ، آزاد کشمیر میں 468 اور گلگت بلتستان میں 105 وبائی مرض سے جان کی بازی ہار گئے ہیں.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں