پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 142 اموات کی اطلاع ملی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 17،329 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4،487 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت سامنے آئے ہیں.
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 107، سندھ میں 6 ، خیبر پختونخواہ میں 22 ، اسلام آباد میں 5 ، آزاد کشمیر میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں