فیس بُک پر اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ پر صحافی کو 3 سال قید

 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی ایک عدالت نے ڈاکٹر سعید جبل خیر نامی صحافی اور اسکالر کو فیس بک پر اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے اور برا بھلا کہنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

53 سالہ سعید جبل خیر اسلام پر دو کتابیں لکھ چکے ہیں جب کہ اپنی فیس بک پوسٹوں میں عید الاضحیٰ پر قربانی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور لڑکیوں کی نوعمری میں شادی پر گفتگو کی تھی۔

فیس بک پوسٹ کے خلاف 7 وکلا اور اُن کے ایک ساتھی استاد نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ 

تبصرے