پاکستان کے نامور قوال حاجی غلام فرید صابری کی 27ویں برسی

آج  پاکستان کے نامور قوال حاجی غلام فرید صابری کی 27ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ حاجی غلام فرید صابری 1924 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی حاجی مقبول احمد صابری کے ساتھ قوالی گاتے تھے،
1946 میں غلام فرید صابری نے پہلی مرتبہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی پیش کی جہاں ان کے انداز قوالی کو بہت پسند کیا گیا۔
قیام پاکستان کے بعد لاکھوں مسلمانوں کی طرح غلام فرید صابری کا خاندان بھی ہجرت کر کے کراچی میں آباد ہوا۔
ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا، جس کی قوالی 'میرا کوئی نہیں تیرے سوا' نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
ان کی مشہور قوالیوں میں تاجدار حرم ہو نگاہ کرم،  من کنت مولا،  بھردو جھولی میری یامحمدبہت مشہور ہوئے۔
 اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی انہوں نے قوالیاں پیش کیں۔

آج کے دن5 اپریل 1994کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا  اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔وہ کراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

تبصرے