آج موسیقارسلیم حسین کی 25 ویںبرسی منائی گئی

 سدا بہار گیتوں کو گانے والے سریلی آواز کے مالک موسیقارسلیم حسین 2 اپریل 1996 کو  وفات پا گئے تھے ۔آج انکی 25 ویںبرسی منائی گئی۔پاکستان کے موسیقار بھائیوں کی مشہور جوڑی سلیم اقبال اورچھوٹے بھائی سلیم حسین تھے۔ سلیم حسین 1933 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی اقبال حسین کے کلاسیکی موسیقی خان صاحب سردار خان سے حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے فیروز نظامی کے اسسٹنٹ کے طور پر دوپٹہ اور چن وے کی موسیقی میں ہاتھ بٹایا۔ 

ان فلموں کی کامیابی کے بعد سلیم اقبال نے اپنے طور پر موسیقی دینے کا فیصلہ کیا۔ بطور موسیقار ان کی پہلی فلم شیخ چلی تھی جس کے نغمات سے وہ راتوں رات پورے ملک میں مشہور ہوگئے۔ ان کی دیگر فلموں میں گھر جوائی، کرتار سنگھ، جادوگر، دروازہ، باجی، مہندی والے ہتھ، اک پردیسی ایک مٹیار، پھنے خان، مادر وطن، لٹ دا مال، میرا ویر،یار دوست، پاکیزہ، پیا ملن کی آس اوردکھ سجناں دے شامل ہیں۔ سلیم اقبال کی کمپوزیشن میں مشہور ہونے والا سب سے مقبول نغمہ فلم کرتار سنگھ کا نغمہ دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا  ہے جو آج بھی ان کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔


تبصرے