گزشتہ روز خیبر پختو نخوا، بالائی و وسطی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ اور اس کے علاوہ گذشتہ روز ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک بھی رہا۔
آج صوبہ پنجاب میں بروز جمعہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ خطہ پو ٹھو ہار ،گوجرنوالہ، ڈی جی خان، لیہ،ملتان ، بہاولپور، لاہور،فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا اورمیا نوالی میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژ ا لہ باری بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، صوابی ، چارسدہ، کرم،کو ہا ٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان،کشمیراورمشرقی بلو چستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں