تیسرے ٹی 20 میں کپتان بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی سنچری

 

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز اسکور کیے تو پاکستان نے  جواب میں کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاور پلے میں 64 رنز بنائے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم 59 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 15 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جب کہ محمد رضوان 47 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوۓ ، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

میچ کی خاص بات بابراعظم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے صرف 49 گیندوں پر بنائی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

تبصرے